اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور پر جھپٹنے والے احمد ال احمد کا شکریہ ادا کیا، خیریت دریافت کی اور بہادری کی تعریف کی۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے ملک کے عوام کی طرف سے احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
40 سالہ احمد ال احمد تاحال زیرِ علاج ہے، واقعے میں اُن کے بائیں بازو کو شدید نقصان پہنچا ہے، 1 گولی تاحال اُن کے کندھے میں پھنسی ہوئی ہے۔
سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ واقعے میں درجنوں جانیں بچانے والے احمد ال احمد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ اپنا بایاں بازو کھو بھی سکتے ہیں کیونکہ حملہ آور سے بندوق چھیننے کے دوران انہیں متعدد گولیاں لگی تھیں۔
دوسری طرف بوانڈی بیچ حملے کے زخمی حملہ آور نوید اکرم کو ہوش آ گیا ہے، جس نے پولیس سے بات بھی کی ہے۔
دو روز قبل پیش آنے والے واقعے میں 2 حملہ آوروں نے سڈنی کے ساحل پر یہودی تہوار کے ہزاروں شرکاء پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ